آئی سی سی انٹر نیشنل کپ ،افغانستان نے یواے ای کو 10وکٹ سے شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ابوظہبی (سنہرادور آن لائن)آئی سی سی انٹرنیشنل کپ میں افغانستان نے یواے ای کو10وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے آئی سی سی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،دوسری اننگ میں ان کو میچ جیتنے کے لئے 19رنز کا ہدف ملا جوانہوں نے بغیر کسی نقصان کے پور ا کیا ۔میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر راشد خان کو مین آف دی میچ کاایوارڈ سے نوازا گیا انہوں نے مجموعی طور پر میچ میں 8وکٹیں حاصل کی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جوغلط ثابت ہوا،افغانستان نے اپنی اننگ میں مجموعی طورپر تین سنچریز بنانے کے بعد510رنز بناکر9وکٹ کے نقصان پر اپنی ٹیم ڈیکلئیر کر دی تھی۔
جس کے جواب میں یو اے ای نے پہلی اننگ میں 197رنز ہی بنا سکی اور فالوآن کا شکار رہی دوسری اننگ میں 331رنز ہی بناپائی اور مخالف ٹیم کو19رنز کاہدف دیا جو انہوں نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں