آج راولپنڈی میں گیس لیکج سے 2 دھماکےہوئے، 1 شخص ہلاک، بچوں سمیت 10 افراد زخمی

راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے، طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔

راولپنڈی: (سنہرادور آن لائن) گیس لیکج سے 2 دھماکے ہوئے جن میں 1 شخص جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ شہریوں نے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے استعفوں کا مطالبہ کیا۔

گیس لیکج سے دھماکے مسلم ٹاؤن اور النور کالونی میں ہوئے جن میں جاوید قریشی نامی شخص جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 10 افرد جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

گیس لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہریوں نے گلاس فیکٹری چوک بلاک کر کے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سخت سردی میں 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کر دی ہے، وزیر اعظم شہریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں