آرمی چیف کی شہید میجر اسحاق کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید میجر محمد اسحاق کے گھر آمد، سپہ سالار نے شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، اہلخانہ سے ملاقات۔

راولپنڈی: (سنہرادور آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید میجر محمد اسحاق کے اہلخانہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جوانوں اور افسروں کی قربانی سے قوم مضبوط ہوئی ہے، یہ قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں سے نہیں ڈرتے اور دہشتگردوں کو ہر صورت شکست دیں گے۔ اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ تھے۔

یاد رہے کہ 22 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا تھا۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اسحاق شہید ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں