آرٹس کونسل میں تربیتی کورسزکے طلبہ کے بنائے ہوئے ملبوسات اوردیگر فن پاروںکی نمائش

آرٹس کونسل نوجوان نسل کوہنرمندبناکربیروزگاری ختم کرنے میں اہم کرداراداکررہی ہے،تحسین فواد

راولپنڈی(سنہرادور آن لائن)،آرٹس کونسل کے زیراہتمام جاری تربیتی کورسزکے طلباءو طالبات کے بنائے ہوئے ملبوسات اوردیگر فن پاروںکی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ ایم پی اے تحسین فواد،بیرسٹردانیال چوہدری نے ناہیدمنظور،چیف کوارڈینیٹریوتھ ونگ راولپنڈی ملک صمد،ڈائریکٹروقاراحمدکے ہمراہ گزشتہ روزنمائش کا افتتاح کیا تھا۔نمائش میں فیشن ڈیزائنگ،آرٹ اینڈ کرافٹ،انٹیریرڈیزائنگ،برتن سازی،فلاورمیکنگ،ٹیکسٹائل ڈیزائنگ سمیت کئی کلاسوں کے طلباءوطالبات نے اپنے بنائے ہوئے فن پارے رکھے تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے تحسین فواد نے کہا کہ آرٹس کونسل نوجوان نسل کوہنرمندبناکربیروزگاری ختم کرنے میں اہم کرداراداکررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل کومثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا احسن اقدام ہے۔بیرسٹردانیال چوہدری نے کہا کہ یہاں نوجوانوں کوجس طرح عملی طریقے سے سیکھایا جاتا ہے اس سے گھریلوصنعت کے فروغ میں مددملے گی اورتمام طلبہ کا کام بہت اچھا تھا۔ناہیدمنظورنے کہا کہ یہاں عملی تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کا درس دیا جاتا ہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ پروفیشنل تعلیم سے بیروزگاری پرقابوپانے میں مددملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں