دھرتی ماں کے لیے بیٹوں کو قربانی دینا پڑتی ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت
راولپنڈی: (سنہرادور آن لائن) آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا آزادی مفت میں نہیں ملتی، اسکی قیمت ہوتی ہے جو چکانا پڑتی ہے، دھرتی ماں کے لئے بیٹوں کو قربانی دینا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا شہیدوں کو سلام کرتا ہوں، آزادی جو ہم آج منا رہے ہیں، ایسے ہی بہادر جوانوں کی قربانی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پہاڑی علاقے میں چھپے دہشتگردوں کی فوجی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔ شہید افسر عبدالمعید کا تعلق بورے والہ وہاڑی سے تھا، 21 سالہ عبدالمعید حال ہی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہوئے تھے جبکہ شہید سپاہی بشارت کی عمر بھی 21 سال تھی اور تعلق گلگت کے علاقے دنیور سے تھا۔
"Freedom isn't free, it costs sons of the soil. Freedom that we enjoy today is owed to so many such bravehearts. Salute to our Martyrs"COAS. pic.twitter.com/GVTOnmTrWn
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 12, 2017
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پہاڑی علاقے میں چھپے دہشتگردوں کی فوجی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔ شہید افسر عبدالمعید کا تعلق بورے والہ وہاڑی سے تھا، 21 سالہ عبدالمعید حال ہی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہوئے تھے جبکہ شہید سپاہی بشارت کی عمر بھی 21 سال تھی اور تعلق گلگت کے علاقے دنیور سے تھا۔
وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت کی۔ شاہد خاقان عباسی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا دہشتگردی کے خلاف مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے سب سے قیمتی جان قربان کر دی۔ انہوں نے کہا شہداء کی قربانیوں کا مقابلہ نہیں، بحثیت قوم ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا پاکستان نے اللہ کی مہربانی سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی کمرتوڑ دی ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہونگے۔ وزیر اعظم نے کہا اللہ نے چاہا تو بچے کھچے دہشتگردوں کا بھی جلد خاتمہ کردیں گے۔