آنحضورؐ کی تعلیمات کی پیروی دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے، رفعت عباسی

آنحضورؐ کی تعلیمات کی پیروی دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے،رفعت عباسی

راولپنڈی (سنہرادور): مسلم لیگ ن کلچرل ونگ راولپنڈی ڈویثرن کی صدررفعت عباسی نے کہا ہے کہ آنحضورؐ کی تعلیمات کی پیروی دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں ربیع الاول کے سلسلے میں منعقدہ اسلامی خطاطی کی نمائش کے دورے کے موقع پرکہی۔ نمائش میں آفتاب احمدخان،خواجہ محمدحسین،عظیم اقبال،شکیل تبسم،شبیراحمدضیاء،ارشدشیخ،اشرف ہیرا،تابش سیالوی،ہمایوں خان،علی احمد،شوکت منہاس،شاہ نواز،حنیف خان،مہررشید،عمران نقوی اوریونس رومی شامل تھے۔ رفعت عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے خطاط اسلامی ثقافت کے امین ہیں اورملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ خطاطی کی نمائش کے انعقادپرریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکومبارکباددی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں