آن لائن ٹیکسی سروس کا ایک اور ڈرائیور قتل

راولپنڈی: نجی آن لائن ٹیکسی کا ایک اور ڈرائیورقتل کردیا گیا۔ ڈرائیور سجاول کولکھو کے علاقے میں قتل کیا گیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

کےمطابق راول پنڈی اسلام آباد میں ایک ہفتے کےدوران آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور سجاول کو 5 گولیاں لگیں۔ جائے وقوع پر سجاول کی گاڑی بھی وہاں موجود تھی۔


سجاول نے آخری سواری رات 10 بجے اٹھائی تھی۔پولیس کےمطابق 21 سالہ سجاول کے قتل کی ابتدائی تفتیش کے تحت یہ واقعہ ڈکیتی نہیں قتل کالگتاہے۔ ایس ایچ اوچوہدری اخترنے دعوی کیاہےکہ جلدقاتلوں کو گرفتار کرلیاجائےگا۔ سماء

اپنا تبصرہ بھیجیں