ابوظہبی کے ولی عہد آج پاکستان پہنچیں گے

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران پاکستان کی معاشی مشکلات پر قابو پانے کے لیے 3 ارب ڈالرز کی امداد سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

اماراتی ولی عہد کی پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتوں میں پاک یو اے ای تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو یو اے ای کی جانب سے سعودی عرب کی طرز پر 3 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی تاخیری ادائیگیوں پر تیل کی سہولت ملنے کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں