اترپردیش: گائے کا ڈھانچہ ملنے پر ہندو انتہاپسندوں کا گاؤں پر حملہ، انسپکٹر سمیت 2 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش میں مبینہ طور پر گائے ذبح کرنے کی خبر کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے گاؤں پرحملہ کردیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے، حملہ آوروں نے متعدد گاڑیوں کو بھی نذرآتش کردیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق میرٹھ زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کہنا ہے کہ انتہاپسند ہندو گروپ کے کارکنوں سمیت مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ تین گھٹنوں سے زائد جاری جھڑپوں کے دوران پولیس پوسٹ اور سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں گائے کا ڈھانچہ ملنے کے بعد قریب کے تین گاؤں سے 400 کے قریب افراد نے حملہ کردیا، اس دوران زبردست پتھراؤ کیا گیا اور املاک کو آگ لگادی گئی، ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارچ کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔

واقعے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں