اجینا موتو نمک کی درآمدات پر پابندی عائد

لاہور (سنہرادور): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اجینا موتو نمک کو صحت کے لئے انتہائی مضر قرار دیا تھا۔

پنجاب اور سندھ میں اجینا موتو یا چائنیز نمک کی پیداوار اور اس کی فروخت پر مکمل پابندی کے بعد حکومت نے اس کی کسی بھی ملک سے درآمدات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے وزارت تجارت نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چائنیز نمک کو صحت کے لئے انتہائی مضر قرار دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اجیناموتو میں مونوسوڈیم گلوٹامیٹ شامل ہے جو بلڈ پریشر، سردر، اسکن کی بیماریوں اور پیٹ کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں