اداکار انیل کپور کو ‘ریس 3’ میں سزا، جیل پہنچ گئے

ممبئی: (آن لائن) بالی ووڈ اداکار انیل کپور کو سزا ہو گئی جس کے بعد انہیں جیل پہنچا دیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار انیل کپور اپنے کرئیر میں متعدد کامیاب فلمیں دے چکے ہیں اوراب ایک بار پھر وہ بلاک بسٹر فلم سیریز ریس کے سیکیول ریس 3 کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

اداکار کی جیل جاتے ہوئے یہ تصویر دراصل فلم کے سین کا حصہ ہے، تصویر میں وہ قیدی کے روپ میں نظر آ رہے ہیں تاہم اداکار نے فلم میں جرم میں کیا کیا ہے وہ تو فلم دیکھ کر ہی معلوم ہو گا۔

فلم ریس 3 میں دبنگ اداکار سلمان خان، بوبی دیول اور جیکولن فرنانڈس بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جب کہ انیل کپور کی تیسری بار پھر انٹری پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ انیل کپور کے آنے سے ریس 3 کی کاسٹ اور بہترین ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ریموڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ریس 3 رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں