اردن کے شاہ عبد اللہ کا پاکستان کا دورہ، کل اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد ( سنہرادورآن لائن) اردن کے شاہ عبد اللہ کل سے پاکستان کے دورے کا آغاز کر رہے ہیں ، وہ جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے ، جہاں صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت اہم رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ کل پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے ، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور اردن کے بردرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملک مسلم امہ سمیت علاقائی اور عالمی امور پر مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں