اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا ،5افراد زیرحراست

اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر خاتون سمیت 5افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا۔ اس دوران خاتون اور چار مرد نمازیوں کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد مسجد کے دروازے دوبارہ کھول دیئے۔

انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے پہلو میں مقیم فلسطینی خاندان کو زبردستی گھر بدر کرنے کے کے لئے یہ آپریشن کیا تھا۔

ابوعصب خاندان 65 سالوں سے مسجد کے پہلو میں مقیم ہے۔ تاہم اسرائیلی حکومت ان کے گھر کو مجوزہ یہودی بستی کے منصوبے میں شامل کرنا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں