اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اسرائیل امریکا تعلقات اور یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کے حوالے سے بات چیت ہو ئی۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کھولنےکی تقریب میں شریک ہوسکتاہ وں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکا تعلقات اس سے پہلے کبھی اتنے بہتر نہیں رہے۔

ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی شریک تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں