اسلام آباد جیپ کلب کی کامیاب آف روڈ (ریلی) خوش آئند ہے: عامر ملک

اسلام آباد (سنہرادور): اسلام آباد جیپ کلب کے زیر اہتمام روات ٹریک پر جیپ آف روڈ (ریلی) کے خوش آئند انعقاد پر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا صدر اسلام آباد جیپ کلب عامر محمود ملک‘ سیکرٹری جنرل اسد مروت اور ممبر عمران حیدر کا کہنا تھا کہ آف روڈ (ریلی) پاکستان کے سافٹ امیج کا ایک اچھوتا انداز ہے۔ انشاء اللہ وہ اور ان کا کلب اس طرح کی تعمیری سرگرمیوں کے فروغ میں کوشاں رہے گا۔ اتوار کی دوپہر روات ٹریفک پر 2 موٹر بائیک سواروں کے ساتھ 22 فور بائی فور جیپ کے شہسواروں نے آف روڈ (ریلی) کو چار چاند لگائے۔ پانچ گھنٹے کے اس سپورٹس ایونٹ میں ٹریک کے دونوں طرف شائقین نے سپورٹس مینوں کا بھرپور استقبال کیا صدر عامر محمود ملک نے آف روڈ (ریلی) میں خلیجی ممالک کے دو شریک مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ عمران حیدر نے بتایا کہ اسلام آباد جیپ کلب نے زلزلہ، سیلاب اور دیگر ناگہانی آفات میں اپنی بساط کے مطابق ممبران کے ساتھ ریسکو اور امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا انشاء اللہ اہل وطن کے لیے آئندہ بھی ایسے ہی جذبات شامل کا اظہار ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں