اسلام آباد ڈرائی پورٹ اور ائیر پورٹ پر کاروباری برادری کے لیے سہولیاتی مرکز قائم کیا جائے ، ناصر مرزا

راولپنڈی (سنہرادور ) راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈ اڈسٹری کے قائم مقام صدرمحمد ناصر مرزاکی قیادت میں وفد نے کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر محمد جدون خان سے ملاقات کی وفد میں مجلس عاملہ کے اراکین اور چیمبر ممبران شامل تھے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد جدون خان نے کہا کہ تاجربرادری خاص طور پر امپورٹرز اور ایکسپورٹرزملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈرائی پورٹ پر سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور یقین دلایا کہ کسٹمز سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے راولپنڈی چیمبر کے قائم مقام صدرناصر مرزا نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ اور ائیر پورٹ پر کاروباری برادری کے لیے سہولیاتی مرکز قائم کیا جائے، تمام ڈرائی پورٹس اور ائیر پورٹس پر ایک جیسی مصنوعات کی یکساں تخمینہ قیمت مقرر کی جائے،ڈرائی پورٹ پر کنٹینرز کو اٹھانے کے لیے مشینری اور عملے کی کمی سے تاجر برادری کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور مناسب سہولتیں فراہم نہ کرنے کے باعث بہت ساسامان ضائع ہو جاتا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کلکٹر کسٹمز تمام مسائل کو فوری حل کریں گے


راولپنڈی چیمبر کے قائم مقام صدرمحمد ناصر مرزاکی قیادت میں وفدکا کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر محمد جدون خان کے ساتھ ملاقات کے بعد گروپ فوٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں