اسلام آباد ہائیکورٹ نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 4 دسمبر کو سنائے گی

اسلام آباد(سنہرادور آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کے حوالے سے درخواستوں پر فیصلہ 4 دسمبر کو سنائے گی،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ،عزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزیکجا کرنے کے حوالے سے درخواستیں دائر کررکھی ہیں جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب ریفرنسزیکجا کرنے کی درخواستوں پرفیصلے کی تاریخ مقررکر دی ہے ،ہائیکورٹ 4دسمبرکومحفوظ فیصلہ سنائے گی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے فیصلہ تحریر کرلیاہے اورنواز شریف کی تینوں درخواستوں کی کازلسٹ جاری کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں