اسلام آباد، پنڈی اور لاہور میں آج بارش کا امکان

آج اسلام آباد ، راولپنڈی، گوجرانوالا ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، مکران، قلات، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

دوسری جانب شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے پشاور سے رشکئی اورملتان سے خانیوال تک بند کر دی گئی۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو  غیرضروری سفر سے گریز کرنے اور ہیلپ لائن 130 سے مدد لینے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں