اسلام آبادکی ملتان کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے چھٹے اور دن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کی انجری کے باعث ٹیم قیادت کرنے والے رومان رئیس مقابل ٹیم کے کپتان شعیب ملک کے ہمراہ ٹاس کے لئے میدان میں اترے۔

ایونٹ کے اپنے دوسرے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی طرف سے کپتان رومان رئیس، لیک رونچی ،والٹن،آصف علی ، حسین طلعت ، صاحبزادہ فرحان،شاداب خان،رسل ،فہیم اشرف،محمد سمیع اوراسٹیون فن فائنل الیون میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل تھری میں اپنے پہلے دونوں میچز جیت کر شائقین کرکٹ کے دل جیتنے والی ملتان سلطانز کی طرف سے کپتان شعیب ملک ، کمارا سنگاکارا، احمد شہزاد ، صہیب مقصود، کیون پولارڈ،ڈیرن براوو،سہیل تنویر ، سیف بدر،عمران طاہر ، جنیدخان اور محمد عرفان کھیل رہے ہیں۔

پی ایس ایل تھری کی پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ فہرست ہے ،آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا ،جو رات 9بجے شروع ہوگا ، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک کامیاب سمیٹ پائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں