اسلام آباد ،شہریوں کی سہولت کے لئے ٹرانسپورٹ کے 2 نئے منصوبوں کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے سفری سہولیات میں بہتری کے لیے ایئر کنڈیشنڈ بس سروس اور ایکسپریس ہائی وے پر میٹرو بس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے مزید دو بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مقامی انتظامیہ کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایئرکنڈیشنڈ بس سروس چلائی جائے۔

وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو کہا ہے کہ اے سی بس سروس کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد اس سروس کاآغاز کرکے عوام کو پرسکون اور آرام دہ سفر مہیا کیا جائے۔

احسن اقبال نے ایکسپریس وے پر میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکام کو فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں منصوبے اسلام آباد میں ٹریفک سسٹم بہتر بنانے کے لیے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں