اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد ، خیبر پختونخوااورپنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہروں صوابی، پاراچنار، سوات، ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب کے شہروں میانوالی، سرگودھا اور بھکر میں بھی زلزلےکے جھٹکوں کی رپورٹس سامنے آئیں۔

زلزلے کا مرکز بنوں سے 30 کلومیٹرشمال تھا،جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں