اسلام آباد نے کراچی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے کھیلے گئے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسلام آباد نے 169 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 2 اوور میں حاصل کرلیا، آصف علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اسلام آباد کی جانب سے آصف علی 70، فل سالٹ 46، اوپنر لیوک رونکی 26، کیمرون ڈیلپورٹ صفر جبکہ حسین طلعت 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کی طرف سے عمر خان نے 2 جبکہ محمد عامر، عماد وسیم اور عثمان شنواری کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اسلام آباد نے کراچی۔۔۔ وکٹوں سے ہرا دیا

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنر بابراعظم اور کولن مونرو لمبی شراکت نہ بناسکے اور صرف 23 رنز پر مونرو چار رنز بناکر رمان رئیس کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے بیٹھے۔

نئے آنے والے بیٹسمین لیونگ اسٹون نے بابراعظم کے ساتھ مل کر اننگز آگے بڑھائی اور پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 101رنز تک پہنچایا، لیونگ اسٹون 31 گیندوں پر 4چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اس دوران بابر اعظم نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 50گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 68رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد نے کراچی۔۔۔ وکٹوں سے ہرا دیا

دوسری طرف نئے بیٹسمین کولن انگرام 13 رنز بناکر رمان رئیس کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ ڈنک اور کراچی کے کپتان عماد وسیم جلد ہی پویلین لوٹ گئے، دونوں نے بالترتیب 12 اور 2 رنز بنائے۔

عامر یامین صرف تین جبکہ محمد عامر 6 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے رمان رئیس نے تین، جبکہ فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد بٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں بابراعظم، کولن مونرو، افتخار احمد، کولن انگرام، لیام لیونگ اسٹون، بین ؒڈنک، عماد وسیم، عامر یامین، محمد عامر، عمرخان اور عثمان شنواری شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، لیوک رونکی، کیمرون ڈیلپورٹ، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، فل سالٹ، سیمت پٹیل، رمان رئیس، محمد موسیٰ اور عماد بٹ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں