اسلام آباد: پولیس کی روایتی لاپرواہی، موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں پولیس کی روایتی لاپرواہی سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا، واقعے کے خلاف عوام نے سخت احتجاج کیا۔اسلام آباد پولیس کا غیرانسانی رویہ، موٹر سائیکل پر سوار 3 نوجوانوں نے بائیک نہ روکی تو پولیس اہلکار نے چلتی بائیک کو دھکا دے دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرائی، نوجوان احتشام کا سر زمین سے ٹکرایا۔ایمبولینس بھی آئی لیکن احتشام جب تک چل بسا تھا۔

مشتعل افراد نے گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں کو گھیر لیا، اور ٹائروں سے ہوا نکال دی۔انھوں نے اسی جگہ پر پولیس والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

تھانا آبپارہ سے اضافی نفری پہنچ گئی اور بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔عوام نے پولیس پر پتھراؤ کردیا، تو پولیس والے فلیٹ ٹائرز کے ساتھ ہی گاڑی بھگا کر لے گئے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، آئی جی پولیس نے بھی ایس پی سٹی کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں