اسلام آباد کی آدھی ٹیم 115 رنز پر پویلین لوٹ گئی

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) تھری کے فائنل میں 149رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 14 ویں اوور میں 5 وکٹ پر 115 رنز بنالئے ہیں۔

لیوک رونکی کی شاندار نصف سنچری اور صاحبزادہ فرحان نے 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،تاہم میچ میں کامیابی کے لئے اسلام آباد کو 41 گیندوں پر مزید 34 رنز درکا ہیں اور اس کی 5 وکٹ ابھی باقی ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر 148رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے 149 رنز کا ہدف سیٹ کیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور لیوک رونکی نے اننگز کا آغاز کیا ،ایونٹ کے دوران تیز ی سے رنز بنانے والے رونکی نے پہلے ہی اوور میں حسن علی کو 2چھکے لگائے۔

دوسرے اوور میں صاحبزادہ فرحان اور رونکی کی جوڑی نے ثمین گل سے 9رنز بٹورے جبکہ تیسرے اوور میں حسن علی نے 17 رنز دیے، ان 2 اوورز میں رونکی نے 2 چھکے اور 2 چوکے مارے۔

دوسرے اوور میں صاحبزادہ فرحان اور رونکی کی جوڑی نے ثمین گل سے 9رنز بٹورے جبکہ تیسرے اوور میں حسن علی نے 17رنز دیے ، ان دو اوور زمیں رونکی نے 2 چھکے اور 2چوکے مارے تھے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈکے اوپنر نے چوتھے اوور میں 15 رنز بنائے اور اسکور 55 رنز تک پہنچادیا۔

پانچویں اوور میں وہاب ریاض کو 2 چوکے لگے یوں لیوک رونچی اور صاحبزادہ فرحان کی جوڑی نے بغیر کسی نقصان کے اسکور 63 رنز بنالئے۔

عمید آصف نے اگلے اوور میں صرف 3 رنز دیے لیکن 7ویں اوور میں صاحبزادہ فرحان کے چوکے کی بدولت اسلام آباد نے 8رنز بنالئے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 74رنز تک پہنچادیا۔

8ویں اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ جوڑی نے 9 رنز بنائے، اس دوران لیوک رونچی نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا سنگ میل اپنے نام کرلیا اور خود کو حنیف محمد کیپ کا حق دار بنالیا ہے۔

لیوک رونچی 52رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ،انہوں نے 26گیندوں پر 5چھکوں اور 4 چوکے بھی لگائے ،یوں 96 کے اسکور پر اسلام آباد کی پہلی وکٹ گرگئی،انہیں جورڈن نے فلیچر کی مدد سے قابو کیا۔

پشاور زلمی کو دوسری وکٹ 1رنز بعد ہی مل گئی ، چیڈوک والٹن صفر رنز کو عمید آصف نے عمدہ گیند پر بولڈ کردیا ،تو فتح سے قریب تر ہورہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 97 رنز پر گر گئی۔

اسلام آباد کی چوتھی وکٹ 112 رنز پر گر گئی
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جین پال ڈومینی کی وکٹ جورڈن لے اڑے،وہ صرف 2رنز ہی بناسکے ،یوں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 96رنزبنانے والی ٹیم کے ابتدائی 3 بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔

112 کے اسکور پر میچ میں ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی، وہاب ریاض نے 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 44رنز بنانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے دوسرے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو بھی میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں