اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے

پاکستان سپر لیگ میں ایک دن کے وقفہ کے بعد آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے جس کے بعد آج ہونے والا نواں میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل تھری کے دلچسپ مقابلوں میں اب تک کراچی کنگز 3 میچ کھیل کے ناقابل شکست ہے جبکہ لاہور قلندرز بھی 3 میچ کھیل چکی ہے لیکن وہ فتح سے محروم ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، ملتان سلطان کا نمبر دوسرا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر تیسری پوزیشن پر براجمان ہے جبکہپشاور زلمی چوتھی، اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں اور لاہور قلندرز سب سے آخری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں