اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو 186 رنز کا بڑا ہدف

شارجہ(ویب ڈیسک): اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کو میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے 186 رنز درکار ہیں۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے پچیسویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔ اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونچی اور جے پی ڈومنی نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔ تاہم 46 کے مجموعی سکور پر جے پی ڈومنی آؤٹ ہوگے۔ لیوک رونچی نے یونائیٹڈ کی جانب 36 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عمر گل نے 2 جبکہ عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے گروپ میچز کے آخری مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز مد مقابل ہیں۔ آخری مرحلے میں 6 میچز کھیلے جائیں گے۔ میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے اپنی ٹیم میں دو دو تبدیلیاں کی ہیں۔ اسلام آباد کی ٹیم میں انگلینڈ سے آئے ایلکس ہیلز اور عماد بٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں روس وائٹلی اور عمر گل کو شامل کیا گیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کے 9 پوائنٹس ہیں اور آج سلطانز گروپ مرحلے کا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔ پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لیے سلطانز کے پاس یہ آخری موقع ہے، جبکہ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں