اسلام آباد: 12 سالہ بچی مبینہ زیادتی کےبعد قتل،اہل علاقہ کا احتجاج

اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کےعلاقے میں 12 سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کےبعد قتل کردیا گیا۔ لواحقین اور اہل علاقہ نےٹائر جلاکر احتجاج کیا۔

واقعہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں میرا جعفر کی کچی آبادی میں پیش آیا۔ بچی کی لاش کچی آبادی میں ایک خالی جھگی سے ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچی کے لواحقین اور اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائرجلا کر گولڑہ چوک کو بند کردیا۔

لواحقین کا کہنا ہےکہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور پولیس اہلکار بچی کی لاش زبردستی لےکر چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں