اسمارٹ فون کی مضبوطی جانچنے کے لیے گولی کا استعمال

امریکی نوجوان کا اسمارٹ فون کی مضبوطی جانچنے کا انوکھا انداز،گولی سے چھلنی کیا تو موبائل فون بلٹ پروف نکلا۔

دنیا میں ایسے بے وقوفوں کی کمی نہیں جو آئے دن کچھ انوکھا کرتے ہوئے لوگوں کوحیران کر دیتے ہیں اب اس امریکی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنے نئے اسمارٹ فون کی مضبوطی جانچنے کا فیصلہ کیا اور گن اُٹھا کر اسے گولی سے چھلنی کر دیا ۔

ٹیکساس کے اس نوجوان نے 22کیلیبر کی گولی اسمارٹ فون کو نہایت قریب سے ماری جس کے بعد بھی نتائج نے نوجوان سمیت دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا کیونکہ یہ موبائل فون بلٹ پروف نکلااور گولی موبائل فون کے دوسری جانب آر پار نہ ہوئی بلکہ موبائل کی مظبوط باڈی میں گولی اٹک گئی۔

اس نوجوان کی موبائل فون کی مظبوطی جانچنے کی کوشش تو کامیاب ہوئی تاہم فون ضرور ناکارہ ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں