اطالوی وزیر اعظم پارٹی صدارت سے مستعفی

اٹلی میں ہونے والے انتخاب میں دائیں بازو کی اور یورپ سے اتحاد کی مخالف جماعت نے غیر متوقع کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کے بعد اٹلی کے سابق وزیر اعظم میتیو رینزی نے اپنی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اٹلی میں 945 رکنی پارلیمنٹ کےلیے ہونے والی پولنگ میں 5کروڑ 70 لاکھ اطالوی شہریوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، غیرملکی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کا تناسب 52.9 فیصد تک رہا۔

مقامی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم برلسکونی، اور میتیو رینزی کی جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہوا، تاہم اینٹی اسٹیبلشمنٹ پارٹی فائیو اسٹار موومنٹ سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

نتائج کا اعلان پیر کے روز تک متوقع ہےاٹلی کی پارلیمنٹ 28 دسمبر کو صدر نے تحلیل کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں