افضل گرو کی پانچویں برسی،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

کشمیری رہنما افضل گرو کی پانچویں برسی پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال اور پُر امن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، خوفزدہ بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک سمیت متعدد رہنماؤں کو گھروں میں نظربند کردیا ہے۔

حریت رہنماؤں کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے،نماز جمعہ کے بعد پُرامن احتجاج کیا جائے گا اور قابض بھارتی انتظامیہ سے کشمیری رہنماؤں افضل گرو اور مقبول بٹ کی باقیات واپس کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔

افضل گرو کو 9 فروری 2013 کوتہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی اور تدفین بھی وہیں کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں