افغانستان: دو بم دھماکوں میں 4افراد ہلاک ، 15زخمی

افغان صوبےننگرہار اور ہرات میں دو بم دھماکوں میں 4افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کےمطابق پہلا موٹرسائیکل بم دھماکا دھماکا جلال آباداسٹیڈیم میں حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یارکےاجتماع کےبعد ہوا، دھماکےمیں 3 افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔

جب کہ دوسرا موٹرسائیکل بم دھماکاصوبہ ہرات کےضلع شندند کی مارکیٹ میں کیا گیا جس میں، ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں