افغانستان: طالبان ٹھکانوں پر ڈرون حملے،34 طالبان ہلاک

افغان صوبے ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں پر ڈرون حملوں میں چونتیس طالبان ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا ملٹری کمیشن کاسربراہ بھی شامل ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق نیٹو فورسز نے ضلع سنگین میں طالبان ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا، حملے میں اُنتیس طالبان مارے گئے، نیٹو نے حملے کی فوٹیج بھی جاری کی ہے۔

دوسری طرف ہلمند کے ضلع نوزاد میں گذشتہ رات طالبان کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں طالبان کا شیڈو گورنر ہلمند اور سربراہ ملٹری کمیشن ملا عبدالرحیم منان چار ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا، طالبان نے ملا عبدالرحیم کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔جبکہ چار ہلاک شدگان میں سے دو طالبان ترجمان تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں