افغانستان میں کار بم دھماکہ،8اہلکار ہلاک

کابل …افغانستان کے جنوبی صوبے لوگر میں کار بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے8 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ حکام کے مطابق یہ حملہ اتوار کی صبح صوبائی گورنر کے قافلے پر کیا گیا تاہم گورنر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور نے لوگر اور کابل کے درمیان ایک شاہراہ پر گورنر کے قافلے کے قریب گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ قافلے میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ بھی موجود تھے جو محفوظ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں