افغانستان کے پہلے ٹیسٹ کی خوشیاں ماندپڑنے لگیں

ممبئی:افغانستان کے پہلے ٹیسٹ کی خوشیاں ماندپڑنے لگیں۔افغانستان نے ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل ہونے کے بعد 5 روزہ کرکٹ میں اپنے سفر کا آغاز انڈیا سے کرنے کا حیران کن فیصلہ کیا،اس مقصد کیلئے رواں برس جون کی تاریخ مقرر ہوئی جب بنگلور میں واحد ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کپتان ویرات کوہلی تو پہلے ہی شریک نہیں ہورہے۔اب یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ مز ید 8 ٹیسٹ اسپیشلسٹ پلیئرز کی بھی میچ میں شرکت کا امکان کم ہے، جس بی ٹیم نے مارچ میں سری لنکا میں ٹوئنٹی 20 ٹرائنگولر سیریز کھیلی تھی اسی کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔ویرات کوہلی جون میں سرے کاونٹی کی نمائندگی کریں گے جبکہ باقی 8 کھلاڑیوں کو بھی انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کیلئے قبل ازوقت وہاں بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ان میں ایشون، بھونیشورکمار، جسپریت بمرا، ایشانت شرما، اجنکیا راہنے، چتیشور پجارا، مرلی وجے اور شیکھر دھون شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں