افغان امن مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں،پاکستان

اسلام آباد..متحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکراتی عمل کا آغاز ہوگیا ۔ عباس استنکزئی کی سربراہی میں افغان طالبان کا وفد اور امریکی حکام افغان امن مذاکرات کےلئے دبئی پہنچے ۔فریقین کے درمیان 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں طالبان حکام اور امریکا کے خصوصی نمائندے برائے امن زلمے خلیل زاد کے درمیان قطر میں مذاکرات کے2 ادوار ہوچکے ۔وزارت خارجہ پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے امن مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اور دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ پاکستان بھی افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے۔ امن مذاکرات سے افغانستان اور خطے میں امن کی فضا سازگار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں