الیکشن ایکٹ 2017 سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے،51صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ قومی اسمبلی میں نشستوں کےاعتبارسےسب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر حکومت قائم کی۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق پاناما سے متعلق دنیا بھر کے اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں،دنیا کے مختلف ملکوں کی شخصیات کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں، آف شور کمپنیوں سے متعلق اس وقت کے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بچوں کے نام بھی سامنے آئے۔

الیکشن ایکٹ 2017سے متعلق کیس کے جاری کردہ تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پاناما لیکس کی وجہ سے کئی عالمی رہنماؤں نے استعفے دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں