الیکشن کمیشن اورنادرا کے درمیان رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم منصوبہ میں تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد( طاہر خلیل) الیکشن 2018 کے نتائج کیلئے نادرا الیکشن کمیشن کو رزلٹ سسٹم بناکردیگا،الیکشن کمیشن اور نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی کے درمیان رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) منصوبہ میں تعاون کیلئے معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد جبکہ نادرا کی جانب سے چیئرمین عثمان یوسف مبین نے دستخط کئے،منصوبہ کے تحت نادرا الیکشن کمیشن کو موبائل کی بنیاد پر نتائج مرتب کرنے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کریگا، انتخابی ایکٹ 2017ء کے سیکشن 13 (2) کے تحت پریذائیڈنگ آفیسرز اپنے موبائل فون سے براہ راست پولنگ سٹیشن سے الیکشن کمیشن یا ریٹرننگ آفیسر کو نتائج بروقت بھجوا سکیں گے، یہ سسٹم آئندہ عام انتخابات میں استعمال میں لایا جائیگا، الیکشن کمیشن اس سے قبل کامیابی سے چار ضمنی انتخابات میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں