الیکشن کمیشن نے20 اپیلٹ ٹریبونلز قائم کردیئے

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کے لئے ٹربیونلز قائم کر دیئے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کے لئے ہائیکورٹ کے ججوں پر مشتمل 20 ایپلٹ ٹربیونلز قائم کئے گئے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کیلئے 8، خیبر پختونخوا کیلئے 6، سندھ کیلئے 4 جبکہ بلوچستان کیلئے 2 ٹربیونلز قائم کیے گئے ۔ امیدوار 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ ایپلٹ ٹربیونلز 27 جون تک ان اپیلوں کو نمٹائیں گے۔ دریں اثناءالیکشن کمیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل منگل کو مکمل کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 21 ہزار 482 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔ قومی اسمبلی کے 342 نشستوں کیلئے 6 ہزار 63 امیدواروں نے صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے 15 ہزار 419 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ۔ اپیلیٹ ٹربیونلز25 جون تک یہ اپیلیں نمٹائیں گے جس کے بعد 28 جون کو انتخابی امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست شائع کی جائیں گی۔ امیدوار 29 جون تک اپنے کاغذات نامزذگی واپس لے سکتے ہیں۔ اسی دن انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 30 جون کو الاٹ کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں