امارات سے بڑی سرمایہ کاری آئے گی؟

لاہور…وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام کےلئے طویل مدتی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔حکومت کی طرف سے تیارکی گئی اقتصادی بحالی کیلئے یکساں جامع پالیسی عمل درآمد کے لئے تیار ہے۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کےلئے پاکستان کے دروازے کھلے ہیں۔حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں خصوصاً برآمدی صنعت کےلئے سہولتیں فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابوظبی کے ولی عہد کے دورے سے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں متحدہ عرب امارات سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحات پربھرپور توجہ دے رہی ہے۔یہ کامیابی کی ضمانت ہے ۔حکومت کی طرف سے تیارکی گئی اقتصادی بحالی کیلئے یکساں جامع پالیسی عمل درآمد کے لئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں