امام الحق پشاور زلمی میں شامل ہوگئے

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لئے قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

لیفٹ آرم بیٹسمین امام الحق کو 21 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے امام الحق کو پشاورزلمی فیملی میں خوش آمدید کہا ہے، اُنہوں نے یقین ظاہر کیا ہے کہ امام الحق کی شمولیت سے ٹیم پر مثبت اثر پڑے گا۔

View image on Twitter

امام الحق 10 ٹیسٹ، 21ایک روزہ بین الاقوامی اور 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 483 ، ون ڈے میچز میں 60.55 کی اوسط سے 1090 اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 40.61کی اوسط سے 853 رنز بناچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں