امریکا اور یورپ میں شدید سردی کا راج

امریکا میں شدید سردی جاری ہے، بوسٹن، نیویارک، ٹیکساس، نیوجرسی، شکاگو اور نبراسکا میں درجہ حرارت مزید نیچے گرگیا، کئی شہروں میں پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، کہیں لوگ سردی سے ٹھٹھرتے رہے اور کہیں دریا میں ڈبکیاں لگاکر انجوائے کیا۔

فرانس کو موسم سرما کے تیسرے سمندری طوفان کا سامنا ہے، جنوب مغربی علاقوں میں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے لگی، کار پر درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

کینیڈا میں نیاگرا آبشار جم گئی، جسے دیکھنے سیاح دور دراز سے آنے لگے۔ برطانیہ میں بھی شدید سردی ہے، طوفان ڈائلین ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا خدشہ ہے، آئرلینڈ اور جنوبی اسکاٹ لینڈ میں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں