امریکا: فائرنگ کے واقعے میں ایک ہلاک، 20 زخمی

امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر ٹرینٹن میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی :فائرنگ کے واقعے میں ایک ہلاک ،20زخمی
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیوجرسی کے آرٹ فیسٹیول کے دوران پیش آیا ،زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے ہونے والے 2مشتبہ افراد کی شناخت کی ہے جبکہ ایک کو حراست میں بھی لےلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں