امریکا کی زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کی مذمت

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے زرعی ڈائریکٹوریٹ پشاور پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا نے زرعی ڈائریکٹوریٹ پشاور پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔


اس موقع پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم حملےمیں شہید افراد کےاہل خانہ سے اظہار یکجہتی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں امریکا پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں