امریکہ نے افغان جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن… امریکہ نے افغان جنگ میں ناکامی اعتراف کرلیا۔امریکی سینیٹ میں آرمڈ فورسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے امریکی جنرل میکنزی نے کہا کہ افغان جنگ میں پیشرفت نہیں ہورہی۔ بڑی تعداد میں افغان فوجیوں کی اموات ناقابل برداشت ۔افغانستان سے اچانک انخلا یا حکمت عملی میں تبدیلی نقصان دہ ہوگی۔جنرل میکنزی نے کہا کہ نہیں معلوم کہ افغان فوج کو صلاحیت حاصل کرنے میں مزید کتنا وقت لگے گا۔ ابھی افغانستان چھوڑا توافغان فوج کامیابی سے اپنا دفاع نہیں کرسکے گی۔طالبان سے مذاکرات سے متعلق جنرل میکنزی نے کہا کہ افغان طالبان بھی جمود کا شکار ہیں۔ زلمے خلیل زاد کی امن مذاکرات کی کوشش امر یکہ کے لئے نیا موقع ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 40 سال افغان جنگ کے لئے بہت زیادہ ہیں۔ اب وقت آگیا کہ افغان امن کے سلسلے میں تعاون کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں