امریکی افواج کا انخلا افغان حکومت سے مشاورت کے بعد ہو گا، امریکی نمائندہ خصوصی

کابل: امریکی نمائندہ خصوصی نے دوحا مذاکرات پر بریفنگ دینے کے لیے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ اگر امریکی افواج کے انخلاء کا فیصلہ ہوا تو افغان حکومت سے باہمی بات چیت کے بعد ہو گا۔

افغان صدر اشرف غنی کی امریکی نمائندہ خصوصی سے ملاقات ہوئی۔زلمے خلیل زاد نے افغان صدر کو دوحہ مذاکرات پر بریفنگ دی۔

امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء چاہتے ہیں لیکن امریکا اس پر راضی نہیں، انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکی افواج کے انخلاء کا فیصلہ ہوا تو افغان حکومت سے باہمی بات چیت کے بعد ہوگا۔

افغان صدر اشرف غنی نے بریفنگ پر زلمے خلیل زاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مذاکرات کی شروعات پر امریکی کاوش کو سراہا، افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں افغانستان میں عبوری حکومت سے متعلق رپورٹس کی تردید بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں