امریکی الزامات پاکستانی قوم کی توہین کی سوچی سمجھی کوشش ہے، عمران خان

اسلام آباد: (سنہرادور آن لائن) عمران خان کا کہنا ہے امریکی الزامات پاکستانی قوم کی توہین کی سوچی سمجھی کوشش ہے، کسی کی جنگ میں حصہ بننے کی ہمیشہ مخالفت کی۔ انہوں نے کہا ہمیں سبق ملا ہے کہ مالی مفادات کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیئے۔


چیئرمین تحریک انصاف نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا افغانستان میں امریکی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ کی نئی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے۔ عمران خان نے کہا امریکا سے الجھنا نہیں چاہتے، چین، روس اور ایران کیساتھ ملکر تعاون کی راہیں تلاش کی جا سکتی ہیں، قوم حکومت سے ملکی سلامتی کے تحفظ کی امید کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں