امریکی دلہن اور برطانوی دلہے کی زیرآب یادگار شادی

واشنگٹن: شادی بیاہ کو یادگار بنانے کیلیے شادی کی تقریبات کی تصاویر تو معمول کی بات ہے مگر بعض لوگ شادی کو یاد گار بنانے کے لیے مہم جوئی کا سہارا لیتے ہیںایسا ہی کچھ ایک برطانوی آرمی سارجنٹ اور اس کی امریکی دلہن نے کیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہر لیسٹر سے تعلق رکھنے والے فوجی تھامس مولڈ نے 2013 میں فلوریڈا کیز میں امورائی ڈائیو سیر گاہ میں پیراکی کی ایک فوجی مشق میں حصہ لیا تو امریکی سینڈرا ہائیڈ وہاں پیراکی کی کوچ کے فرائض انجام دے رہی تھیں،دونوں ایک دوسرے کی محبت کے اسیر ہوگئے،اس کے بعد ہائیڈ نے کئی بار لیسٹر کا سفر کیا جب کہ مولڈ بھی اپنی محبوبہ سے ملنے امریکا جاتا رہا۔

4سال قبل باہمی محبت کے اسیر ہونے والے اس جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے سمندر کی تہہ میں مرجانی جل پتھروں اور جل پریوں کے بیچ اپنی شادی برپا کی،شادی کی یہ منفرد تقریب امریکی ریاست فلوریڈا میں یو ایس نیشنل نیوی ریزروٹ میں جزیرہ کی لاگور میں انجام پائی جس میں دلہا اور دلہن نے شادی کے باہمی عہد وپیمان کے لیے کمپیوٹر کی بورڈ کا استعمال کیا۔

انہوں نے پہلے شادی کے لیے لیسٹر کے ایک چرچ کا انتخاب کیا تھا۔بعدازاں انہوں نے پروگرام تبدیل کرتے ہوئے زیر آب سادہ مگر مشکل شادی کی تقریب کا انعقاد کیا۔نوبیاہتا جوڑا فلوریڈا کیز میں ہنی مون منانے کے بعد لندن میں رہائش اختیار کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں