امریکی نائب صدر کا دورہ جاپان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کے نائب صدر مائیک پینس مشرق بعید کے ملکوں کے دورے پر جاپان پہنچ گئے اور امکان ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران شمالی کوریائی وفد سے بھی ملاقات کریں گے

مائیک پینس9 فروری کو جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے جبکہ ہوسکتاہے کہ اس دوران اُن کی شمالی کوریا کے اولمپک وفود سے ملاقات ہو جائے۔

پینس کا کہناہے کہ اس ملاقات کا انحصار صورت حال پر ہوگالیکن انہوں نے ملاقات کو مسترد نہیں کیا۔نائب صدر پینس جاپان میں قیام کے دوران وزیر اعظم شنزو آبے اور وزیر خزانہ تارو آسو سے ملاقات کی اور بعد ازاں وہاں موجود فوجی اڈے پر امریکی فوجیوں سے بھی خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں