امن کا نشان ہمارا پاکستان ہے، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر اپنے ملک کی حفاظت کرے گی ، امن کا نشان ہمارا پاکستان ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوم پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم 23مارچ کو 78واں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،ہم ہر قیمت پر اپنے ملک کی حفاظت کریں گے،امن کا نشان ہمارا پاکستان، گزشتہ سال یوم پاکستان کا نعرہ ہم سب کا پاکستان تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں