امیر البحر ایڈمرل ظفر عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر روانہ

اسلام آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ نیول چیف دورے کے دوران ترکش نیول فورسز کی مختلف تنصیبات کا دورہ کریں گے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترکی کے قومی دفاع کے اعلیٰ عہدیداران اور کمانڈر ترکش نیول فورسز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات اور بحری شراکت داری میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں